• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بے حرمتی، برطانیہ بھر کی مساجد میں مذمتی قراردادیں

لندن (جنگ نیوز) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کی اپیل پر جمعۃ المبارک کو برطانیہ بھر کی مساجد میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، اس کے تقدس کی پامالی اور پوری دنیا میں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی پُرزور مذمت کی گئی۔ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں جماعت کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے قرارداد مذمت پیش کرکے عوام سے منظور کرائی ۔ والتھم سٹو لندن میں علامہ پیر سید مظہر حسین گیلانی صدر مرکزی جماعت اہلسنت نے واقعہ کی پُرزور مذمت کی۔
یورپ سے سے مزید