• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی کا نظام متاثر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی سپلائی کا نظام متاثر ٹینکر مافیا کی چاندی تفصیلات کے مطابق شہر کے وسطی و نواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں شہریوں نے بتایا کہ جس وقت علاقے میں پانی کی سپلائی کا ٹائم ہوتا ہے اس وقت بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پانی نہیں آتا اور مکین ٹینکرڈلوانے پر مجبور ہیں اور ٹینکر مالکان بھی مہنگے داموں پانی فروخت کرتے ہیں علاقہ مکینوں نے کہا کہ ابھی موسم سرما میں یہ صورتحال ہے جب موسم گرم ہوگا تو صورتحال گھمبیر ہوجائے گی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ پانی کی سپلائی کا نظام متاثر نہ ہو-
کوئٹہ سے مزید