• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025میں چین سے جنگ، امریکہ کی تیاریاں جاری

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تائیوان کے مسئلے پر 2025 کے اوائل میں چین کے ساتھ جنگ ہوسکتی ہے جس کیلئے فورسز تیاریاں شروع کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ائر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک منیہن نے اپنی فورسز کو جنگ کی تیاریوں اور یونٹوں میں پیشقدمی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ تائیوان کے معاملے 2025کے شروع پر چین سے جنگ چھڑ سکتی ہے۔جنرل مائیک منیہن نے اپنے کمانڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ابھی سے زیادہ سے زیادہ جنگی تیاریاں کرنا شروع کردیں۔ فائرنگ رینج میں جائیں، ایک کلپ فائر کریں اور سر کا نشانہ لینے کی مشق کریں۔امریکہ کے ائر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ نے یہ تمام باتیں ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومت کو پیش کی جس کی تصدیق پینٹاگون نے بھی کی اور اب سوشل میڈیا پر پہلی بار اس کے مندرجات سامنے آئے ہیں۔میمورنڈم میں متوقع جنگ کی دلیل کے طور پر جنرل مائیک منیہن نے مؤقف اپنایا کہ آئندہ برس تائیوان کے صدارتی انتخابات ہوں گے جس میں چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ پر فوجی جارحیت کا الزام عائد کرکے جنگ مسلط کرنے کا بہانہ پیش کریں گے۔ادھر پینٹاگون کے ترجمان نے جنرل مائیک منیہن کے میمورنڈم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کچھ مہینوں سے ایسا لگتا ہے کہ چین تائیوان پر قبضہ کرنے کیلئے اپنے ٹائم فریم کو تیز کر رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید