• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ بلاول دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے، روسی وزارت خارجہ کے سینئر حکام، روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور سفارت خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر روسی فیڈریشن کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کل باضابطہ بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید