• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(جنگ نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام،ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال بھی نامزد ہیں،محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ تھانا اینٹی کرپشن میں رشوت لینے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال بھی نامزد ہیں جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔حکام اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او رانا اقبال نے محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کے لیے کروڑوں روپے دیے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کو رشوت دیتے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید