• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے اطلات سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرنے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے کے بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔ سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کرپٹ اتحادی حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت کے نیب زدہ وزراء اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہیے ہیں ڈالر اور سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آسمان سے باتیں کرنے لگا ہے۔ سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید