• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کرنسی کا کاروبار، 4 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تین تلوار اور صدر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے 16320امریکی ڈالر ، 364920روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کر لی گئیں۔ملزم عزیز مرچنٹ کو تین تلوار جبکہ ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف کو گولڈ سینٹر صدر سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید