• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ احتجاج کرنے والی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے، رضا ربانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےکہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چاہئے کہ احتجاج کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرے۔ مذاکرات اور احتجاج جمہوری نظام کے دو اہم جز ہیں۔احتجاج آئینی حق ہے، جو پرامن اور قانون کی حدود کے اندر رہتے ہوئے استعمال کیا جانا چاہئے۔وفاقی حکومت کو پرامن احتجاج کے جمہوری حق کو دبانے کے لئے ضرورت سے زیادہ ردِعمل سے گریز کرنا چاہئے۔ گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں۔وفاقی حکومت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے تاکہ امریکا ،ایران کے تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے، اور ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سےمنتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔یہ ایسے معاملات ہیں جو قومی اہمیت کے حامل اور جن سے پارلیمان کا باخبر ہونا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید