کراچی (نیوز ڈیسک) شہزادی ڈیانا کے بھائی کی یادداشتوں کی کتاب مارکیٹ میں آتے ہی مقبول،چارلس اسپینسر کی کتاب ’’سوان سانگ: ڈیانا، مائی سسٹر‘‘ منگل کو برطانیہ میں ریلیز ہوگئی۔ڈیانا کے شاہی خاندان سے متعلق انکشافات ،کتاب شائع ہو نے کیساتھ ہی بیسٹ سیلر بن گئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’’سوان سانگ: ڈیانا، مائی سسٹر‘‘ برطانیہ میں ریلیز ہوتے ہی تیزی سے فروخت ہونے لگی اور ایمیزون کی بیسٹ سیلر فہرست میں سرفہرست پہنچ گئی۔ کتاب کے پہلے سے جاری اقتباسات میں ڈیانا کی سابقہ ازدواجی زندگی اور ان کی موت کے بعد اس وقت کے شہزادہ چارلس کے مبینہ ردعمل سے متعلق دعووں نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ اسپینسر نے دعویٰ کیا کہ ڈیانا کی موت کی اطلاع دینے کے بعد ان کی کنگ چارلس سے گفتگو ہوئی تو وہ انہیں غیر معمولی طور پر خوش دکھائی دئیے۔