• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈرامہ سیریل ’’اسوہ‘‘ کا جیو پر آج سے آغاز

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن کے ناظرین کی ذوق کی تسکین کیلئے نئی ڈرامہ سیریل ”اُسوہ“ کا بدھ سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہورہا ہے۔ جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش کو حنا ہما نفیس نے تحریر کیا ہے جبکہ سیریل کی دلکش عکس بندی علی اکبر کی ڈائریکشن میں کی گئی ہے۔ ڈرامے کی کہانی میں سیریل کی مرکزی کردار ”اسوہ“ کی ہنستی مسکراتی زندگی ایک معمولی سے مذاق کے سبب یکسر بدلنے والی ہے۔ آزان زائر بگا کی موسیقی کو افشاں فواد کی آواز کے ساتھ ساحر علی بگا نے اپنی شاعری، کمپوزیشن اور مدھر آواز کے ساتھ سیریل کے او ایس ٹی کی صورت اُسوہ کے درسے روشناس کرادیا ہے۔ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی یہ دلچسپ کاوش کیسے نوجوان نسل میں معمولی سمجھی جانے والی چیزوں سے سنجیدگی کا پہلو نکالے گی؟۔ یہ سب ناظرین ڈرامہ سیریل ”اُسوہ“ میں 23 ستمبر سے روزانہ رات 7 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید