• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھی میڈ ان پاکستان ایگزبیشن اینڈ بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس ڈھاکہ میں شروع

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) چوتھی میڈ ان پاکستان ایگزبیشن اینڈ بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گئی ، نمائش میں تقریبا5 ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی،پاکستان کے ہائی کمشنر بنگلادیش عمران حیدر نے میڈ ان پاکستان نمائش کو اہم سنگ میل قرار دیا ،پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام نمائش میں ٹیکسٹائل انڈسٹری،فوڈ پراڈکٹس،برقی آلات، کچن کا سامان/کراکری،صارفین کی مصنوعات ،جوتے ،گھریلو سامان اورجواہرات اور زیورات، فیشن اور فیبرکس، سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت ،مشینری اور آلات،دستکاری کی مصنوعات اور دیگر شعبوں سے وابستہ سٹالز میں پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق نمائش کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے چیئرمین فہد برلاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بڑی کمپنیاں بنگلہ دیش آئی ہیں ، ہمیں سارک ریجن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید