اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین کے مابین سرمایہ کاری ، دوطرفہ تعاون اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اوورسیز چینی نوجوان چین اور پاکستان کی دوطرفہ دوستی کے قابلِ فخر وارث بنیں ،چین کے قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کے سلسلے میں منعقدہ تقریب اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے، پاکستان میں اوورسیز چینی باشندوں کی ایسوسی ایشن اور پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی۔