کراچی(اسٹاف رپورٹر)احسن آباد میں رہائشی عمارت سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کو 3 روز گزر جانے کے باوجود تاحال میڈیکو لیگل رپورٹ جاری نہیں ہوسکی جس کے باعث واقعے کی تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکی،اس سلسلے میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میڈیکو لیگل رپورٹ بدھ کو تفتیشی آفیسر کو فراہم کردی جائے گی ۔ایس ایچ او تھانہ سائٹ سپر ہائی وےچوہدری نواز کاکہنا ہے کہ تفتیشی آفیسر کو میڈیکو لیگل آفیسر کی جانب سے تاحال میڈیکو لیگل رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہےجس کے باعث تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکی ہیں۔