• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سکس پولیس چیک پوسٹ پر اچانک آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہو ا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں سرد ترین دن کیپیٹل پولیس اہلکاروں کیلئے مزید سخت ثابت ہوا، مارگلہ ہلز جانے والی شاہراہِ پر واقع ایف سکس پولیس چیک پوسٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس چیک پوسٹ میں اہلکاروں نے سردی کی شدت کم کرنے کے لیے آگ جلائی ہوئی تھی کہ اچانک آگ کے شعلوں نے کیبن جلا کر راکھ کر دیا، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا ۔
اسلام آباد سے مزید