ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ملتان سمیت تمام اضلاع میں جاری صحت کی سکیموں کی منظوری دے دی ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے ڈویپلمنٹ سکیموں کے حوالے سے تیار کئے گئے منٹس جاری کر دیئے ہیں ان میں ملتان ضلع کی دو سکیمیں شامل ہیں جنمیں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور قادر پور راں میں نیا بننے والے ٹراما سنٹر کی سکیمیں شامل ہیں اور اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صحت کے حوالے سے جاری تمام تر سکیموں کو رواں سال جون 2023 میں ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ ماہ اگست تک نئی منتخب ہونے والی پنجاب کی کابینہ ان منصوبوں کا افتتاح کر سکیں۔