• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ملازمت پر بحال‘ الزامات کی دوبارہ انکوائری کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمۂ صحت و آبادی پنجاب نے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی ملازمت بحال کرتے ہوئے ان کے خلاف مبینہ مالی و انتظامی بے ضابطگیوں سمیت دیگر الزامات پر دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے، بحالی کا فیصلہ پنجاب سروس ٹربیونل لاہور کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، تاہم اسے سپریم کورٹ میں زیر سماعت سول پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط رکھا گیا ہے، محکمۂ صحت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد سلیم لغاری (اے پی ایم او، بی ایس 19) کی بحالی 21 جولائی 2025ء سے مؤثر ہوگی اور انہیں مزید احکامات کے لیے متعلقہ سیکشن آفیسر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجب کہ دوران معطلی یا برطرفی کے درمیانی عرصے کے بارے میں فیصلہ نئی کارروائی اور متعلقہ قواعد کے تحت کیا جائے گا، دوسری جانب 2 نومبر 2022ء کو جاری ہونے والا سابقہسزا کا حکم ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی حد تک کالعدم قرار دیتے ہوئے سیکرٹری سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نادر چٹھہ کو نیا انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے، ان کے خلاف کورونا وبا کے دوران 23لاکھ روپے کی مبینہ بے ضابطہ خریداری، 39 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کی ایل پی ادویات کی خریداری میں قواعد کی خلاف ورزی، سرکاری ریکارڈ اور کیش بک کی عدم تکمیل، اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال‘ ملازمین کی تنخواہوں و مراعات کی غیر مجاز منظوری اور ایک خاتون ہیلتھ ورکر کو مبینہ ہراساں کرنے سمیت مختلف الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ڈاکٹر سلیم لغاری کو سات روز میں تحریری جواب جمع کرانے جبکہ انکوائری افسر کو 60روز میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید