• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسین اریگیشن مظفرگڑھ کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس تنویر احمد شیخ نے محکمہ اریگیشن مظفرگڑھ کے 50 ملازمین کو بحالی کے باوجود تنخواہ ادا نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسین اریگیشن مظفرگڑھ کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا ملازمین کے وکیل عبدالرحمن خان لسکانی نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ محکمہ انہار مظفرگڑھ نے اپنے 50 ملازمین کو نوٹس دیے بغیر بلا وجہ برطرف کر دیا تھا لیکن پنجاب سروس ٹریبونل نے انہیں بحال کر دیا مگر ان کی بحالی کے باوجود محکمہ انہیں تنخواہیں نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں فاضل عدالت نے ائندہ سماعت کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔
ملتان سے مزید