• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات ‘ فائرنگ سے 3افراد زخمی،نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں فائرنگ سے تین افراد زخمی نشتر ہسپتال منتقل ۔ گلگشت پولیس کو معلوم ہوا کہ کریم ٹاون کا رہائشی محمد علی جو ہم جنس پرست ہے کی سوشل میڈیا پر عثمان آباد کے رہائشی منہاج طارق سے دوستی ہوگئی ۔محمد علی ،منہاج طارق کو ملنے اس کے گھر گیا مبینہ غیر فطری عمل کرتے ہوئے کی وڈیو منہاج نے موبائل میں ریکارڈ کرلی ۔محمد علی نے منہاج سے موبائل چھیننے کی کوشش میں لڑائی جھگڑا ہوگیا شور شرابہ کی آواز سن کر منہاج کا بھائی جواد طارق نے محمد علی پر فائرنگ شروع کردی جس کی ٹانگ میں تین گولیاں لگی اور ریسکیو 1122نے علاج معالجہ کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔اطلاع پر گلگشت پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل برآمد کرلیا جبکہ سیتل ماڑی پولیس کومحلہ خواجہ غریب نواز سے اطلاع ملی کہ اسد نے فائرنگ کرکے علی رضا کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ گزشتہ روز قبل ملزم اسد کاعلی رضا سے جھگڑا ہوا تھا ملزم علی رضا کی بہن کو مبینہ ہراساں کرتا تھا جسے منع کیا تو طیش میں آگیا پانچ گولیاں پسلیوں بازو اور ٹانگو پر ماری جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔
ملتان سے مزید