• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران نومبرکیلئے مقرر ریکوری اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنائیں،سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلزکے افسران نومبر 2026ء کے لئے مقرر کردہ ریکوری اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنائیں، ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف آئندہ ماہ سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،انہوں نے یہ ہدایات ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں،انہوں نے کہا کہ ریکوری اہداف کا حصول میپکو انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تمام افسران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بجلی بلوں کے واجبات اور بقایاجات کی وصولی کے لئے مؤثر اقدامات کریں اور مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کریں۔
ملتان سے مزید