• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، بریسٹ کینسر کے بارے میں آگہی سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا سوشیالوجی اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کے بارے میں آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے،مینار کینسر ہاسپٹل کی سینئر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگہی وقت کی اہم ضرورت ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائیکالوجسٹ آصفہ نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی وجہ سے خواتین میں نفسیاتی مسائل ڈپریشن اور دیگر امراض مبتلا ہو جاتے ہیں اس لیے ایسے مریضوں کی کونسلنگ بہت ضروری ہے ، تقریب میں ڈاکٹر ثروت سلطان،ڈاکٹر صائمہ افضل،ڈاکٹر کاشف صدیق ڈاکٹر تہمینہ ستار ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ ڈاکٹر صبغہ نور،شاہد حمید بھٹہ کے علاوہ اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید