ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سیدہ بشریٰ نقوی نے کہا ہے کہ وکلا کے چیمبرز کے مسئلہ کو الیکشن میں آنے سے قبل میں نے حل کرانے کا وعدہ کیا تھا جو میں نے نبھا دیا ہے ،182 نوجوان وکلا کو چیمبرز الاٹ کر دیے گئے ہیں، پارکنگ پلازہ میں یہ چیمبرز تعمیر کیے جائیں گے، پاکستان بار کونسل نے وکلاء کے حق میں تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں اپنی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کافی عرصے سے نوجوان وکلاکے چیمبرز کا مسئلہ چل رہا تھا، میں نے الیکشن کے موقع پر وکلاسے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ چیمبرز ان کو واپس دلائے جائیں گے تو الحمدللہ آج ہمیں یہ کامیابی ملی ہے،پاکستان بار کونسل نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ یہ چیمبرز کو ایک ماہ میں تعمیر کیا جائے۔