ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں‘ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر ریسٹورنٹس‘ میٹ شاپس، کھویا یونٹس سمیت کئی فوڈ یونٹس کو بھاری جرمانے عائد، لودھراں میں مصالحہ چکی کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 10 کلو غیر معیاری گوشت، 15 کلو ناقص اشیاء تلف کردی گئیں،تفصیلات کے مطابق ملتان میں شاہ شمس انٹرچینج بہاولپور روڈ پر معروف ریسٹورنٹ کو ایکسپائری ریسپی مصالحہ جات، ناقص فلیورز کے استعمال پر 40 ہزار روپے، عثمان غنی روڈ شاہ رکن عالم میں بیکری کو حشرات کی بھرمار، صفائی کے ناقص انتظامات، واشنگ ایریا میں گندگی، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر 25 ہزار اور اللہ وسایا چوک پر ریوڑی، مکھانا اور دیگر سنیکس بنانے والے یونٹ ، کوفلٹر تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے، خوراک کو ڈھانپنے کیلئے آلودہ آٹے کے تھیلے استعمال کرنے پر 35 ہزار روپے ، خانیوال کے اڈہ وجھیانوالا اور لاہور موڑ پر 2 سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کو مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے اور پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار، ایکسپائری مشروبات کی موجودگی پر 45ہزار روپے، قلی بازار، اڈہ وجھیانوالا اور دیگر مقامات پر 3 میٹ شاپس کو بدبودار گوشت برآمد ہونے، آلودہ فریزر میں گوشت کی سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 63 ہزار روپے جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میاں چنوں میں برگر اینڈ شوارما بریڈ یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، لودھراں میں حویلی نصیر خان روڈ کہروڑ پکا میں آٹا اینڈ مصالحہ چکی کو سرخ مرچ پاؤڈر کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک بند کردیا گیا اور میلسی چوک پر ریسٹورنٹ کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔