لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے مریم نواز کےتاریخی استقبال پر آنے والے تمام پارٹی رہنماؤں ارکان اسمبلی اور کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولنے دھوکہ دینے اوربڑھکیں مارنے سے کوئی نیلسن منڈیلا نہیں بن جاتا ۔ رانا آصف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر تاریخ ساز استقبال سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ۔