• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بھارتی وزیر صحت ہلاک


بھارتی ریاست اڑیسہ کے وزیر صحت کو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

60 سالہ وزیر صحت نابا داس برجراج نگر شہر میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

سرکاری گاڑی سے اترتے ہوئے انہیں ایک شہری نے پھولوں کا ہار پہنایا، اسی اثنا میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔

وزیر صحت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاستی دارالحکومت بھوبنیشور کے نجی اسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

پولیس نے حملہ آور اے ایس آئی گوپال داس کو حراست میں لے لیا ہے، اسے وزیر صحت کے دورے پر سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید