• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت پر سنسرشپ کا الزام، مودی پر بنی مزاحیہ ویڈیو بلاک کر دی

--- اسکرین گریبز
--- اسکرین گریبز

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی پر بنائی گئی ایک مزاحیہ ویڈیو مودی انتظامیہ کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد دوبارہ وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو کو تقریباً 16 ملین بار دیکھا جا چکا تھا جب اسے بھارتی حکومت نے اپنے آئی ٹی قانون کے تحت بلاک کروا دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کے اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا۔

بھارتی حکومت کے اس اقدام کے بعد مشہور بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر دھروو راٹھی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوبارہ اپ لوڈ کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حکومت کو عوامی طاقت اور ردِعمل کا اندازہ ہو سکے۔


دھروو راٹھی کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے اقدامات عوامی آواز کو دبانے کے مترادف ہیں۔

دوسری جانب تاحال بھارتی حکومت کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اسے سنسر شپ اور ڈیجیٹل آزادی سے جوڑ رہی ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں آن لائن مواد کی نگرانی اور آزادیٔ اظہارِ کی حدود پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید