• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں نائٹرس آکسائیڈ گیس کا نوجوانوں میں بطور تفریح استعمال بڑھنے لگا

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) برطانیہ میں نائٹرس آکسائیڈ گیس کے نوجوانوں میں تفریح کے طور پراستعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش اظہار کیا جارہا ہے ،بھنگ کے بعد نائٹرس آکسائیڈ اب برطانیہ میں16سے 24 سال کی عمر کے افراد میں سب سے زیادہ منشیات کے طور پر استعمال کی جانے والی گیس ہےجو مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہے، اس پر قانونی طور پر کوئی پابندی نہیں، یہ گیس عام طور پرہسپتالوں ،کیٹرنگ انڈسٹری اور غباروں کو بھرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے، صحت کے ماہرین کے مطابق نائٹرس آکسائیڈ گیس کے باقاعدہ اور زیادہ استعمال سے اعصابی نظام کو شدید نقصان کا خدشہ ہے خاص طور پر یہ ریڑھ کی ہڈی اور فالج کے خطرے سمیت چلنے پھرنے سے معذور کر سکتی ہے۔ کمیونٹی کا کہنا ہے گلیوں میں بکھرے پڑے نائٹرس آکسائیڈ کے چھوٹے کارتوس بچوں اور نوجوانوں کو اس کے استعمال کی ترغیب کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نےحکومت نائٹرس گیس کے استعمال اور فروخت سے متعلق قوانین کو سخت کرنے اور اس کا منشیات کے طور پر درجہ بندی کرنے کے مطالبات پر زور دیا ہے۔

یورپ سے سے مزید