• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر کا دورہ میرپور اچھا اقدام ہے، خالد محمود خالق

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) اوورسیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے صدر خالد محمود خالق نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کو بہترین اور جدید سہولیات مہیا کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا حالیہ دورہ میرپور اچھا اقدام ہے، میرپور تارکین وطن کا شہر ہے اور اس شہر کے مسائل بھی سب سے زیادہ ہیں، تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے اور ان کے مسائل حل نہ ہونے سے انہوں نےاپنے ملک آ نا ہی چھوڑ دیا تھا لیکن وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور چیئرمین اوورسیز کمشنراجہ سخاوت کی کاوشوں سے تارکین وطن میں اعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد خطہ کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے ،حالیہ دورہ میرپور اور میگا پراجیکٹس کاجائزہ لینا اچھا عمل ہے، آزاد کشمیر کے تمام میگا پراجیکٹس کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں، انشاللہ بہت جلد آزاد کشمیر کی تقدیر بدل جائے گی، تارکین وطن سمیت آزاد کشمیر کے عوام تنویر الیاس کے کاموں پر خوش دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وزیراعظم دن رات کام کر کے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔تارکین وطن وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور چیئرمین اوورسیز کمشنراجہ سخاوت کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید