• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس میں بہتری لائی جائے، سیاسی رہنما

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) سیاسی رہنماؤں نے پشاور خودکش دھماکے میں درجنوں شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس میں بہتری لائی جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، جے یو آئی سربراہ فضل الرحمٰن، مریم نواز، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پشاور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف متحدہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انکی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کے لیے لازم ہےکہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں، پولیس کو مناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سےلیس کریں۔

 تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جیسے ہی حکومت تبدیل ہوئی تو وفاق اور صوبے میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید