• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی حج تعیناتی، مفتی عبدالشکور کا صنفی امتیاز کے الزام سے انکار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ڈی جی حج کی تعیناتی سے متعلق صنفی امتیاز کے الزام سے انکار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان سے انحراف کیسے کر سکتا ہوں؟مفتی عبدالشکور نے کہا کہ انٹرویو پینل میں شریک دیگر اعلیٰ ترین افسران کی رائے پر کیسے اثر انداز ہو سکتا ہوں؟ آئینی عہدہ پر بیٹھ کر خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو میسر حقوق کسی بھی دوسرے معاشرے سے زیادہ ہیں۔ مبینہ آڈیو میں انٹرویو کے بعد کی غیر رسمی گفتگو کو کانٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا، بے بنیاد الزامات کے باوجود خاتون افسر کی عزت و احترام کرتا ہوں۔خاتون افسر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، معزز عدالت جو بھی فیصلہ کرے قبول ہو گا،میڈیا نے عورت کارڈ استعمال کرتے ہوئے سنسنی پیدا کی۔

اہم خبریں سے مزید