• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی انجینئرز کا کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا پلان

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی انجینئرز نے وہاں مقیم باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہم وطن انجینئرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے پاکستان آسٹریلوی انجینئرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جس کی افتتاحی تقریب نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ میں منعقد کی گئی، جو ہر اعتبار سے یادگار اور شان دار تھی، اس ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد وہاں مقیم پاکستانی انجینئرز کے مسائل کے حل کے سا تھ ساتھ انہیں نیٹ ورکنگ اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، یہ ادارہ ان انجینئرز کو آسٹریلوی مہارت اور پاکستان میں کاروباری مواقع کے درمیان ر بط فراہم کرے گا، آسٹریلیا میں نئے آنےوالے پاکستانی تارکین وطن کو انجینئرنگ کیرئیر کی تلاش میں رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔

ایسوسی ایشن کے صدر انصاف خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد آسٹریلیا میں اپنی کیمونٹی کی اچھی شناخت کو سامنے لانا ہے، ان کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی برادری میں کھیلوں کی سر گرمیوں کو فروغ دیں گے، ان کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، کھیل دنیا بھر میں ہماری شناخت ہیں، ہم پاکستانی انجینئرز اپنے وطن پاکستان میں بھی اپنے تجربے سے بہتری لانے کے خواہش مند ہیں، حکومت کے معاملات میں مدد کرنے کے لیے میں کچھ کر سکتا ہوںتو وہ کرنے کے لئے تیار ہوں، تقریب میں پاکستان کی ہائی کمشنر محترمہ نائلہ چوہان، اور قونصل جنرل عبدل یوسفانی، ممبر پارلمنٹ جولیا فن کے علاوہ پاکستان کے سول، الیکٹریکل، میکنیکل، آئی ٹی انجینئرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ایسوسی ایشن کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا یہ ایک قابل مبارکباد آغاز ہے جس سے مقامی لوگوں کو پہچاننے میں مدد ملے گی۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید