• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر قیصر عباس کی خدمات کوسراہتے ہیں، موسیلیو اودوسانیا، ادیلو امینو

لندن ( پ ر) تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس گوندل کو ان کی سیاسی، سماجی اور رفاعی خدمات کے اعتراف میں ہومینٹی ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب برٹش نائیجیرین مسلم آرگنائزیشن نیز فیٹ یوکے و آئرلینڈ کی جانب سے لندن کے نواحی علاقے گریز میں منعقد کی گئی جس میں معروف سماجی و مذہبی شخصیات سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ ایوارڈ دیتے ہوئے بورڈ آف ٹرسٹیز چیئرمین الحاج موسیلیو اودوسانیا اور سیکرٹری الحاجہ ادیلو امینو کا کہنا تھا کہ کونسلر قیصر عباس کی خدمات خصوصا مسلمانوں کیلئےعلیحدہ قبرستان، بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد، مسلمان بچوں کی عمرہ ادائیگی کے دوران مختلف سیمینارز اور پروگرامز کا سعودی عرب میں اہتمام اور دیگر سیاسی و سماجی خدمات کے اعتراف میں ہم یہ ایوارڈ ان کو پیش کر رہے ہیں۔ ان کے خدمات اور شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں اور آج ہمیں ان کو یہ ایوارڈ دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ کونسلر قیصر عباس گوندل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نیزفیٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے شاندار تقریب میں ہومینٹی ایوارڈ سے نوازا، اتنی بڑی آرگنائزیشن سے ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے، میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کی بلا تفریق خدمت کروں اور خدمت کا یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا۔
یورپ سے سے مزید