• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ تین ماہ کے دوران ریان ائر کا 185ملین پونڈ منافع کا اعلان

لندن (پی اے) ریان ائر نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 211ملین یورو (185ملین پونڈ) کے منافع کی رپورٹ دی ہے۔ یہ منافع کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک سے قبل اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً تین گنا ہے۔ بجٹ ائرلائن کا کہنا ہے کہ اکتوبر ہاف ٹرم اور کرسمس ہالیڈیز میں پنٹ اپ ٹریول ڈیمانڈ نے ایک بمپر سہ ماہی کی جانب پیشرفت کی ہے۔ کوویڈ 19 پینڈامک سے قبل ایسی ہی سہ ماہی میں ریان ائر نے 88 ملین یورو (77ملین پونڈ) منافع کمایا تھا اور اس سال اس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد کورونا وائرس پینڈامک سے پہلے کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے اکتوبر سے دسمبر تک 38.7ملین افراد نے سفر کیلئے ائر لائن کو استعمال کیا۔ ریان ائر نے 230نئے روٹس کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ائرلائن سروس کو اب اٹلی، پولینڈ، آئرلینڈ اور سپین تک وسعت دی جا رہی ہے جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک ایگریمنٹ کے تحت 95 فیصد سے زائد کریو کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتیوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ریان ائر کے چیف ایگزیکٹو مائیکل او لیری کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے گیم چینجر فلیٹ میں مزید 11ائرکرافٹ شامل کئے ہیں، جن میں 4فیصد کم نشستیں ہیں اور یہ 16فیصد کم فیول استعمال کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 200ملین ڈالرز (161ملین پونڈ) سے زائد کی انویٹسمنٹ سے موجودہ ائرکرافٹس میں سیسمیٹرز ونگلیٹس کے ساتھ ریٹروفٹنگ سے 1.5 فیصد فیول کی بچت ہوگی۔
یورپ سے سے مزید