• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں میچ، زلمی کی قیادت بابر، گلیڈی ایٹرز کی سرفراز کرینگے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) ہفتے کو کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے نمائشی میچ کی قیادت سرفراز احمد اور بابر اعظم کریں گے۔ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، کوئی غیرملکی شامل نہیں۔ بگٹی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم عبدالواحد بنگلزئی، عمر اکمل، بسم اللہ خان، سرفراز احمد (کپتان)، سعود شکیل، احسان علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل، افتخار احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، محمد حسنین اور خوش دل شاہ، پرمشتمل ہوگی۔کوچ معین خان، منیجر اعظم ہونگے۔ پشاور زلمی میں بابر اعظم (کپتان)، حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، دانش عزیز، صفیان مقیم، محمد حارث، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال اور اسامہ میر شامل ہونگے ۔ کامران اکمل ہیڈ کوچ اور انضمام الحق مینٹو ر ہوں گے ۔

اسپورٹس سے مزید