• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی پر غور

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے طویل عرصے بعد اپنے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے،جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو 1992کے تنظیمی ڈھانچے کی طرز پر لایا جائے گا جس میں رابطہ کمیٹی کو ختم کردیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے اس حوالے سے موجودہ رابطہ کمیٹی میں مشاورت جاری ہے، جس میں رابطہ کمیٹی کے بجائے ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں کنوینر کا عہدہ ختم کر کے چیئرمین کا پرانا عہدہ متعارف کرایا جائے گا جس میں وائس چیئرمین ، سکریٹری اطلاعات ، سکریٹری جنرل اور مرکزی کمیٹی کے ارکان کی تقرری کی جائے گی۔ امکان ہے کہ ایم کیو ایم اپنے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی ایک سے دو ماہ میں کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید