کراچی (جنگ نیوز) دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے اور ذمہ داروں کا محاسبہ بھی لہٰذا اب بڑے فیصلے ضروری ہیں۔ دوسری طرف کرسی چلی گئی، پارٹی بھی گئی، مقدمات کا پہاڑ بھی بن گیا، پرویزالٰہی کو ذاتی طور پر بہت نقصان ہوا۔ معیشت کی طرف نظر ڈالیں تو بار بار معاہدہ شکنی کرکے ریلیف کی کیا توقع؟۔ سب آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے۔ اور مکی آرتھر آرہے ہیں، نیا سسٹم لا رہے ہیں، دُنیائے کرکٹ میں نیا تجربہ ہوگا۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔