• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے نام پر تاجروں کو تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کے نام پر تاجروں ، دکانداروں کو تنگ کرنے ،ان کی تضحیک وتذلیل کرنے کے عوام دشمن اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے بلدیہ پلازہ ایریا ، باچا خان چوک ، لیاقت بازار ،منی مارکیٹ ودیگر علاقوں میںتجاوزات کا خاتمےکے نام پر غریب تھڑے والوں ، دکانداروں ، تاجروں سے لاکھوں روپے کا سامان لیجانے ، ان کے ساتھ بداخلاقی پر مبنی رویہ اختیار کرنے ، گالم گلوچ کرنے جیسے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔اس قسم کے عوام دشمن اقدامات کا مقصد غریب عوام کو تنگ کرکے ان سے بھتہ وصول کرنا ، رشوت ، سامان ضبط کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچانا ہے اس سلسلے میں پارٹی وفد نے ایڈمنسٹریٹرکوئٹہ سے ملاقات کرکے انہیں دکانداروں، تاجروں کے مسائل اور مجسٹریٹ کے غیر آئینی ، غیر قانونی اقدام سے بھی آگاہ کیا ۔ جس پر ایڈمنسٹریٹرنے یقین دہانی کرائی کہ ہماری جانب سے کوئی ایسا قدام نہیں اٹھایا جائیگا البتہ دوکاندار تجاوزات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔
کوئٹہ سے مزید