• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور کا استعمال بجلی بندش کا باعث بن رہا ہے، آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نےکہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے جو انسانی جان و مال کیلئے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔ پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور کے استعمال سے بجلی کے فیڈرز پر آنے والی ٹرپننگ نہ صرف بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں تعطل کا باعث بن رہی ہے بلکہ اس سے بجلی کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز کے جلنے کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جو  ادارے کے لئے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔ آئیسکو چیف نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے روکیں۔
اسلام آباد سے مزید