• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری، روڈ بلاک کرنے اور گراں فروشی پر 7افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے مہنگے داموں سبزی دال چاول فروخت کرنے بجلی چوری اور روڈ بلاک کرنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ گلگشت نے حسن اور فیض کو پولیس تھانہ قطب پور نے رضا کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پولیس تھانہ قطب پور نے رضوان اور پولیس تھانہ بستی ملوک نے کاشف اورندیم کو مہنگے داموں سبزی دال چاول فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا جبکہ پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے گھنٹہ گھر چوک کے درمیان ریڑھی کھڑی کرکے سڑک ہلاک کرنے کے الزام میں حامد رضا کو گرفتار کرلیا متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس نے وال چاکنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔پولیس نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ملتان سے مزید