• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈائی نشاط موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمت 4 سے 5 لاکھ تک بڑھادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہنڈائی نشاط موٹرز نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 4 سے 5 لاکھ تک کا اضافہ کر دیا ہے ،کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو دی گئی اطلاع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے باعث گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،کمپنی کے مطابق ایلنٹر(Elantra) کی قیمت4لاکھ تک بڑھائی گئی ہے،سوناٹا (Sonata) گاڑی کی قیمت میں5 لاکھ اورٹاکسن (Tucson) کی قیمت میں بھی 5 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا،دریں اثنا لکی موٹرز پاکستان نے بھی ،کیا برانڈ، گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے 13لاکھ 10ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ،نئی قیمتوںکا اطلاق 31 جنوری2023 سے ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید