• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جائے، حاجی نصر اللّٰہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے کہاہے کہ سانحہ بیلہ میں 41قیمتی جانی نقصان پر جتنا افسوس کیاجائے کم ہے جائے حادثہ کا معائنہ کیا حکومتی بے حسی اور مسافروں کے جانی نقصان پر دل خون کے آنسورورہاہےایک طرف ادارے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہے تو دوسری جانب ڈرائیورز کی لاپروہی اورتیز رفتاری کے باعث آئے روز حادثات رونماہورہے ہیں جوباعث تشویش ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے دورہ کراچی کے بعد پشتون بلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمد یٰسین زئی کوئٹہ لورالائی کے چیئرمین حاجی غفار یٰسین زئی ملک عطاءمحمد مہتر زئی حاجی رفیق کاکو زئی حاجی جہانگیر خانوزئی پشین کے عبدالمنان کاکڑ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کوچ مالکان اپنے رویے میں تبدیلی لاکر سخت اقدامات اٹھائیں ارکان اسمبلی قراردادیں پیش کرتے ہیں مگر ان پرعمل نہیں ہوتا ۔
کوئٹہ سے مزید