• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی اور افسران کو دفتری اوقات کی پابندی کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر  انجینئر عامر خٹک نے ڈویژن بھر کے محکموں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی کے عملی نفاذ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران کو دفتری اوقات کی پابندی کا حکم دے دیا، کمشنر نے ترقیاتی محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی رابطہ بہتر بنا کر شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے، شہر میں زیرو ویسٹ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، محدود وسائل میں عوامی شکایات کو حل کیا جائے، نامساعد حالات میں بہترین نتائج دینے والے محکموں کو سرٹیفکیٹ اور انعام دیا جائے گا جب کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے محکمے کے افسران کڑے احتساب کیلئے تیار رہیں، کمشنر نے کارپوریشن کو غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے شہر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات و وال چاکنگ کے خاتمے کے لیے کارپوریشن اہتمام کرے، قبل ازیں کمشنر نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں امن و مان کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ملتان سے مزید