پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل محمد علی کی ماضی کی یادگار ویڈیو جاری کردی گئی۔
خیبرپختونخوا پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شہید اہلکار کی ٹریننگ کے دوران نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے تیسرے روز مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر بھی ادا کی گئی۔
نمازِ ظہر میں سی سی پی او اعجاز خان و دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
نمازِ ظہر کے بعد قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سانحۂ پشاور کے شہداء کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔