• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی ذات انبیاء و رسل علیھم السلام کے بعد افضل ترین ہے، علمائے کرام

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ذات انبیا اور رسول علیہم السلام کے بعد افضل ترین ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ رسولیہ مانچسٹر میں علمائے کرام نے تحفظ عقائد اہل سنت فورم کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں عظیم الشان کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس کا انعقاد امیر جماعت علامہ محمد طیب نقشبندی کی صدارت میں ہوا جس میں برطانیہ بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی ’’افضلیت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ‘‘ کے حوالے سے اس پروگرام میں دور و نزدیک سے اہل اسلام نے شرکت کرکے اپنے جذبہ ایمانی کا اظہار کیا۔ علامہ محمد صابر علی صابر، علامہ محمد صادق ضیاء، علامہ محمد مقصود احمد قادری، علامہ محمد سجاد رضوی، علامہ نوید احمد اشرفی، علامہ شاہد علی، علامہ محمد اظہر علی، علامہ محمد طیب علی، علامہ محمد عمیر طیب، علامہ راشد علی اور دیگر مختلف شہروں سے آنے والے مہمان علماء نے اپنے خطابات میں غار یار حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے اور آپؓ کی افضلیت و مقام صدیقیت پر مدلل گفتگو کی۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ تمام اصحاب رسول ﷺ عظمتوں اور شان والے ہیں، ان کے مرتبے کو کوئی غیر صحابی نہیں پہنچ سکتا، رب تعالی نے ان کے اوصاف و کمالات کا تذکرہ مقدس کتاب قرآن پاک میں کیا ہے اور اس جماعت صحابہ رضی اللہ عنہم کے سردار افضل البشر بعد از انبیاء و رسل علیہم السلام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں جو بلا فصل خلیفہ رسول اکرم ﷺو اعظم ہیں۔ اہل اسلام کا یہ اجماعی متفق علیہ فیصلہ و عقیدہ ہے جس سے انحراف دراصل اہل سنت سے انحراف ہے۔ علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ اہل بیتؓ و اصحاب رسولﷺ دونوں کو نسبت نبوت کی بنا پر شوکت و شرافت حاصل ہے لہٰذا ذاتی مفادات کیلئے دونوں میں تقابل کرکے امت کو انتشار میں ڈالنے کی روش بدلنا ہوگی بلکہ جو مقام و مرتبہ قرآن و حدیث نے دیا ہے اس کے سامنے اہل ایمان کی گردنیں خم ہیں اور عشق و محبت کا تقاضا یہی ہے کہ آنحضرتﷺ آل اور ان کے اصحاب دونوں سے محبت و ادب والا تعلق رکھا جائے۔

یورپ سے سے مزید