• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں گروپ آٹھ، نو اور دس کی تعلیمی سرگرمیاں ہڑتال کے باعث معطل

سٹیفورڈ (مریم ٖفیصل) برطانیہ میں نئے سال کی پہلی ٹیچرز ہڑتال میں سٹیفورڈ کے اسکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں جزوی طور پر متاثر ہوئیں ۔اطلاعات کے مطابق سٹیفورڈ کے پرائمری اسکول تو مکمل طور پر کھلے تھے اور ان میں ہڑتال نہیں تھی لیکن سٹیفورڈ کے ہائی اسکولوں میں جزوی ہڑتال تھی یعنی ایئر گروپ سیون اور الیون تو کھلے تھے لیکن باقی تمام ایئر گروپس یعنی آٹھ ،نو اور دس کیلئے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل تھیں، ہڑتال میں اسکول بند اور کھلے ہونے کی اطلاع بذریعہ ای میلز اسکولوں کی جانب سے دے دی گئی تھی تاہم یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ اگر ہڑتال کے روز کوئی اسٹاف غیر حاضر ہوا تو اسی روز سٹوڈنٹس کو معلوم ہوگا کہ ان کااس متعلقہ ٹیچر والا lesson ہوگا یا نہیں ، یونین کا یہ دعویٰ کہ تقریبا 80فیصد سے زائد اسکول بند ہیں تو سٹیفورڈ کیلئے یہ نہیں کہا جاسکتا البتہ تعلیمی سرگرمیاں جزوی طور پر ہی لیکن متاثر ضرور ہوئی ہیں جو حکومت کیلئے پریشان کن ہوسکتی ہیں۔

یورپ سے سے مزید