• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے 2 پرانے سرخ رنگ کے فون بکسز کو وینڈنگ مشین میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

لندن (پی اے) لندن کے کوونٹری اسٹریٹ پر واقع 2 پرانے سرخ رنگ کے قدیم فون بکسز کو وینڈنگ مشین میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں سے سنیکس اور مشروبات خریدے جاسکیں گے اور اس سے حاصل ہونے والا منافع چیرٹی کو دیا جائے گا، اس ری ڈیولپمنٹ کی درخواست نوریہ پوپلزئی نے ینگ انٹر پرینیور سپوٹ اسکیم کے تحت دی تھی، اس کا مقصد عدم دیکھ بھال کی وجہ سے خستہ حالی کے شکار کیوسک کو، جو سماج دشمن عناصر کا مسکن بنے ہوئے ہیں، مرمت کرنا ہے۔ خاتون پوپلزئی نے کہا ہے کہ ان بوتھس کو اچھی حالت میں بحال کیا جائے گا اور ان پر سرخ رنگ کیا جائے گا۔ اس میں وینڈنگ مشین نصب کرنے کیلئے اس کے دروازے بھی نکال دیئے جائیں گے۔ ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کے علاقے سے تعلق رکھنے والی پوپلزئی نے کہا ہے کہ ٹیلی فون کے دونوں کیوسکس بیکار بند پڑے ہیں اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ خستہ حال ہوچکے ہیں اور سماج دشمن عناصر کا مسکن بننے کے علاوہ سیاحوں کے اہم تاریخی مقام پر بہت برے لگتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طویل عرصے ٹیلی بکس کو نہ صرف لندن بلکہ پوری دنیا سے آنے والے سیاحوں کیلئے کا ایک اہم جزو تصور کیا جاتا تھا۔ یہ سرخ رنگ کے ٹیلی فون بکس لندن ہی نہیں بلکہ پورے برطانیہ کی علامت تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس کی فربشمنٹ سے مقامی کمیونٹی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور لندن کی سڑکوں کی ان اہم علامات کی اچھی دیکھ بھال سے ویسٹ منسٹر باالخصوص کوونٹری اسٹریٹ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا اور اس سے اس مصروف علاقےکو جدید سروس کا فائدہ بھی پہنچے گا، جہاں سے آپ کوئی قطار لگائے بغیر سنیک اور مشروبات حاصل کرسکیں گے۔ ابھی یہ منصوبہ مشاورت کے مرحلے میں ہے۔
یورپ سے سے مزید