• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں برفانی طوفان، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک

ٹیکساس (نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ مختلف حادثات میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید برفانی طوفان نے رواں ہفتے امریکہ کے جنوبی حصوں کو متاثر کیا جس کی وجہ سے ریاست ٹیکساس میں بجلی کی بندش کا سامنا اور سفری معاملات میں بھی خلل پیدا ہوا۔ ٹیکساس میں 3 لاکھ 40 ہزار افراد بدھ کی شام سے بجلی سے محروم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ائیر لائنز کی جانب سے 2 ہزار 300 پروازیں منسوخ کی گئیں، فلائٹ آپریشن ڈیلاس اور آسٹن کے ہوائی اڈوں پر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یورپ سے سے مزید