• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم کو اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، ارباب شیر علی

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحر یک انصاف پشاور ڈسٹر کٹ کے جنرل سیکرٹری ارباب شیر علی نے کہا ہے کہ پولیس لائن مسجددھماکہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ تھا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، پاکستان تحر یک انصاف کی قیادت اور کارکنا ن اس سانحے کے موقع پر پشاور اور خیبر پختونخو اپولیس کے ساتھ کھڑے ہیں ، دھماکے میں جو شہید ہوئے یا جو زخمی ہیں وہ سب ہمارے اپنے ہیں ۔پشاور پریس کلب میں پارٹی رہنماوں آصف خان ،پیر فدا ،شعبہ خواتین کی عائشہ بانو اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخو اپولیس کی قربانیوں پر فخر ہے، کے پی پولیس کے افسروں اور جوانون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ 20سال کے دوران قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہماری پولیس ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی نہ صرف صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ان میں قربانی کا جذبہ بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو عشروں سے پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کے طفیل ملک اور اس صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے مزیدکہا عوامی نمائندے ہونے کے ناطے ہم پاک فوج ، پولیس اور دیگر اداروں کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، یہ ہمارے محافظ ہیں جن کے بھروسے پر ہم آرام اور چین کی زندگی بسر کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے کے موقع پر بے بنیاد قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے پوری قوم کو اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔غیر ضروری قیاس آرائیوں سے شہدا کے خاندانوں کی دل آزاری ہوتی ہے جس سے بچنا ہم سب کے مفاد میں ہے۔یہ پولیس کے جوان ہیں جو محض ایک بندوق کے ساتھ دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں ۔ہم شہدا کے احسان مند ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماون نے مزید کہا ضرروت اس امر کی ہے کہ ہمارے جوانوں کے تحفظات دور کئے جائیں اور سانحہ پولیس لائن مسجد کے شفاف تحقیقات کر اکے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماون نے پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ بروز جمعہ امن کی خاطر بڑی تعداد میں گھروںسے نکل کر دہشت گردوں کو واضح اور دوٹوک پیغام دیں کہ ہم کسی قیمت پر اپنا امن برباد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔
پشاور سے مزید