• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون سرزمین نے لاشوں کی صورت میں قربانیاں دی ہیں، شکیل وحید اللّٰہ

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) قومی وطن پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے چیئرمین شکیل وحیداللہ خان نے پشاور پولیس لائنز تاندہ ڈیم اور کوئٹہ بس حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر اگر عمل کیا جاتا تو پختون سرزمین پر آج دہشت گردی ایسے واقعات رونما نہ ہوتے پاکستان تحریک انصاف کی 9 سالہ دور اقتدار میں کبھی ان سے مذاکرات کی بات کی جاتی تو کبھی انکے لئے دفاتر کھولنے کی باتیں کرکے دہشت گردی کے نتیجے میں شہداء کے خون پر نمک پاشی کی جاتی رہی عمران خان نے تو پختون سرزمین پر ہزاروں کی تعداد میں انہیں کھپانے تک کے دعوے کئے تھے آج پختونخوا کی ہر گلی اور ہر گھر معصوم جانوں کے خون سے خون آلود ہے شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اختلافات بھلا کر دہشتگردی اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ایک ہوکر موثر آواز بنیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کی فضاء کو پھر سے خراب کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں تاکہ جمہوریت کا راستہ روک کر پھر سے اقتدار انکے سہولت کاروں کے ہاتھوں میں دیا جائے لیکن اب کی بار انکے یہ ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے پاکستان کی سالمیت اور بقاء کی جنگ میں پختون سرزمین نے لاشوں کی صورت میں بہت قربانیاں دی ہیں لیکن جب ترقی اور خوشحالی کا دور آتا ہے تو ہمیں یکسر بھلا کر ترقی کا رخ موڑ دیا جاتا ہے حکومت کو ایسا امتیازی سلوک ترک کرنے کیساتھ ساتھ فوری طور پر پولیس کے لئے جدید اسلحہ اور تربیتی پروگراموں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز دینے ہونگے ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں
پشاور سے مزید