• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت ترین کارروائی ہوگی، ایڈیشنل آئی جی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سبق آموز سخت ترین  کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دورہ ڈیرہ غازی خان میں انہوں نے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس سربراہان سے اجلاس کیا، ملکی صورتحال اور دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اجلاس میں ڈی پی او ڈی جی خان میاں محمد اکمل ،ڈی پی او مظفر گڑ ھ احمد نواز شاہ ،ڈی پی او کوٹ ادو تنویر احمد ملک ،ڈی پی او لیہ محمد ناصر سیال اور دیگر اعلیٰ نے افسران نے شرکت کی آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے سکیورٹی انتظامات اور امن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور ضلعی سربراہان نے حساس مقامات، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور کرائم سے متعلق بریفنگ دی ایڈیشنل آئی جی نے موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر حساس مقامات، اہم تنصیبات، فارنرز، مذہبی عبادت گاہوں ،عوامی مقامات، پولیس ودیگر اہم سرکاری دفاتر اور چیک پوسٹوں پر سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید