ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام "کلین ملتان"مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کےتمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔واک کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب غلام مصطفےٰ،ڈی جی پی ایچ اے آصف روف خان اور ایس پی کینٹ عزیر احمد نے کی۔سوشل ویلفئر، کارپوریشن،پی ایچ اے، تعلیم،جنگلات اورمحکمہ اوقاف کے افسران،سوشل ورکرز، سٹوڈنٹس،سپیشل پرسن، خواتین اور سول سوسائٹی کے افراد بھی واک میں شامل تھے۔